گرانفروشی اور مصنوعی قلت برداشت نہیں ، عوام کو ریلیف دینگے: وزیر زراعت
گرانفروشی اور مصنوعی قلت برداشت نہیں ، عوام کو ریلیف دینگے: وزیر زراعت
لاہور(نیوزرپورٹر)رواں ہفتے کے دوران مارکیٹ کمیٹیوں کے چالیس افراد کو کوتاہی کے باعث او ایس ڈی بنایا ہے۔ کوتاہی برتنے والوں کو اب نوکریوں سے فارغ کیا جائے گا۔ عوام کو ہر صورت ریلیف دیں گے،مارکیٹ کمیٹی کے عملے کو جگانا ہو گا۔ اشیائے خوردو نوش کی مصنوعی قلت اور گرانفروشی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ ٹماٹر دو سو روپے سے ایک سو روپے کلو پر لائے ہیں ، چند دنوں میں قیمتیں مزید کم ہوں گی۔ سبزیوں اور پھلوں کی ریٹیل اور تھوک قیمتوں میں فرق کو کم کر کے شہریوں کو ریلیف دے رہے ہیں۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مقرر شدہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاویدنے اتوار بازاروں کے دورہ کے موقع پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر زراعت نے وحدت روڈ، شادمان ، جوہر ٹاو¿ن میں قائم اتواربازاروں کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اب ہر منڈی میں ذمہ دار عملہ باوردی دکھائی دے گا جو صارفین کی شکایات دور کرے گا۔ شہریوں کو شکایات درج کروانے کیلئے ٹول فری نمبربھی دیا جا رہا ہے۔