کالاباغ ڈیم سیاسی ایشو نہیں معاشی بقا کا مسئلہ ہے: میاں سلیم
کالاباغ ڈیم سیاسی ایشو نہیں معاشی بقا کا مسئلہ ہے: میاں سلیم
لاہور(پ ر) انجمن تاجراں سینٹری ویئر لاہور کے نائب میاں سلیم نے کہا کہ کالا باغ ڈیم سیاسی ایشو نہیں بلکہ معاشی بقاءکا معاملہ ہے جس سے 500 ارب روپے کی بچت ہو گی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا اور انڈسٹری زراعت اور عام شہری کو سستی ترین بجلی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم تین سے چار سال میں مکمل ہو کر انتہائی سستی ترین بجلی مہیا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں گلیشیئرز تیزی سے پگل رہے ہیں اور اگر آبی ذخائر کے سٹور کے لئے ڈیم نہ بنائے گئے تو پاکستان میں آنے والے وقت میں خوراک کا قحط ہو سکتا ہے۔