رواں سال تیل کی پیداوار میں 7 فیصد اضافہ
رواں سال تیل کی پیداوار میں 7 فیصد اضافہ
اسلام آباد (این این آئی) رواں سال میں ملک میں تیل کی پیداوار میں7 فیصد کا اضافہ ہواسال کے آغاز پر تیل کی پیداوار 77 ہزار بیرل یومیہ تھی جو بڑھ کر 82 ہزار بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ۔ ٹاپ لائن سیکورٹیز کے تجزیہ کار وہاج احمد کے مطابق مالی سال 2003-04ءتاک 2011-12ءکے دوران ملک میں تیل کی پیداوار 62 تا 70 ہزار بیرل یومیہ کے درمیان رہی ہے جو رواں مالی سال میں 82 ہزار بیرل یومیہ تک بڑھ گئی ۔ جس سے تیل کی درآمدات میں کمی اور قیمتی زرمبادلہ میں بچت ہوگی اور ملکی معیشت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔