جنوری میں گھریلو صارفین کیلئے گیس کی لوڈ شیڈنگ 10 گھنٹے تک بڑھنے کا خدشہ
جنوری میں گھریلو صارفین کیلئے گیس کی لوڈ شیڈنگ 10 گھنٹے تک بڑھنے کا خدشہ
لاہور(نیوز رپورٹر) وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل سوئی ناردرن گیس حکام کی عدم توجہ اور نئے کنوﺅں کی تلاش کیلئے مزید اقدامات نہ کرنے کے باعث رواں برس کیس کا شارٹ فال بڑھ جائے گ۔ جنوری میں گیس کی قلت پڑنے کی وجہ سے بڑے شہروں میں 6 سے 10 گھنٹے کیلئے گیس بند رہے گی کیونکہ سوئی ناردرن کے سسٹم میں گیس کم دستیاب ہو گی دوسری طرف سوئی ناردرن حکام لوڈ مینجمنٹ کے تحت لاہور سمیت دیگر شہروں کے سی این جی سٹیشنز اور انڈسٹریل سیکٹر کو گیس کی فراہمی آج پیر سے بند کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آج سے لاہور، ساہیوال، شیخوپورہ، ملتان، گوجرانوالہ، گجرات کی سی این جی اسٹیشنز اور لاہور ساہیوال اور شیخوپورہ کے انڈسٹریل سیکٹر کی گیس بند ہو گی جبکہ کل منگل سے فیصل آباد، سرگودھا، بہاولپور راولپنڈی اور اسلام آباد کے سی این جی سٹیشنز اور ملتان گوجرانوالہ، گجرات فیصل آباد سرگودھا بہاولپور پنڈی اسلام آباد انڈسٹری کو گیس منگل بدھ میں فراہم کی جائے گی۔