ثروت لودھی کو دو گولیاں مار کر قتل کیا گیانیویارک پولیس نے کیس کی تحقیقات مکمل کرلیں
ثروت لودھی کو دو گولیاں مار کر قتل کیا گیانیویارک پولیس نے کیس کی تحقیقات مکمل کرلیں
نیویارک (نمائندہ خصوصی) پولیس نے چند روز قبل قتل ہونیوالے پاکستانیوں کے حوالے سے نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ خاتون ثروت لودھی کو دو گولیاں ماری گئیں۔ تحقیقات کے مطابق ثروت لودھی پہلی گولی سے صرف زخمی ہوئیں جبکہ دوسری گولی لگنے کے بعد وہ زندگی کی بازی ہار گئی۔ کریمنل بیورو انویسٹی گیشن کے کیپٹن جان رائن جو کیس کے سپروائزر بھی ہیں، نے بتایا کہ ثروت کو لگنے والی پہلی گولی خطرناک نہیں تھی مگر دوسری گولی مہلک ثابت ہوئی جس نے ثروت لودھی کی جان لے لی۔ اس کے علاوہ پوسٹمارٹم رپورٹ کے حوالے سے ڈاکٹر کیری ایبر نے کہا کہ پوسٹمارٹم رپورٹ ہفتہ کو مکمل کرلی گئی تھی اور نعشوں کے لئے ورثاءنے رابطہ کیا مگر نعشوں کی شناخت کی اجازت نہیں دی گئی۔ علاوہ ازیں کریمنل بیورو انویسٹی گیشن کے کیپٹن جان رائن نے کہا کہ کیس کی تحقیقات ختم کرلی گئی ہیں تاہم مزید شواہد ملنے پر دوبارہ تحقیقات کریں گے۔
ثروت لودھی