ترکی میں تعلیمی اصلاحات کے خلاف سینکڑوں طلباءکا احتجاجی مظاہرہ
ترکی میں تعلیمی اصلاحات کے خلاف سینکڑوں طلباءکا احتجاجی مظاہرہ
انقرہ (اے پی پی) ترکی میں تعلیمی پالیسیوں میں اصلاحات کے خلاف سینکڑوں طلباءنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کی حکومت نے تعلیمی پالیسیوں میں مختلف اصلاحات کا فیصلہ کیا ہے۔ لیکن حکومتی اقدامات سے ناخوش طلباءنے دارالحکومت انقرہ میں ان اقدامات کے خلاف ریلی نکالی اور وزارت تعلیم کے مرکزی دفتر کی جانب جانے کی کوششیں کیں۔ اس موقع پر پولیس اور طلباءکے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ پولیس نے طلباءکو منتشر کرنے کیلئے واٹر کنال اور دھویں کے بم استعمال کئے ۔ جھڑپوں میں متعدد طلباءکو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے ۔