بحران کے باوجود پیپلز پارٹی کی حکومت نے 46 لاکھ 20 ہزار بجلی کے کنکشن منظور کئے
بحران کے باوجود پیپلز پارٹی کی حکومت نے 46 لاکھ 20 ہزار بجلی کے کنکشن منظور کئے
اسلام آباد (آئی این پی) ملک بھر میں بجلی کے شدید بحران کے باوجود گذشتہ حکومت نے پانچ سال کے دوران 46 لاکھ 20 ہزار بجلی کے نئے کنکشن منظور کئے جن میں 39 لاکھ بجلی کے نئے کنکشن صرف پنجاب میں لگائے گئے۔ ایم این ایز‘ ایم پی ایز کو خوش کرنے کیلئے گذشتہ حکومت نے پانچ سال کے دوران 68 ہزار نئے دیہات و شہروں تک بجلی پہنچائی۔ جس میں صوبہ پنجاب کے 37 ہزار دیہات و شہر‘ خیبر پی کے کے 9 ہزار‘ سندھ کے 14 ہزار جبکہ بلوچستان کے 8 ہزار دیہات و شہر شامل ہیں۔