مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے آئے سکھ یاتری محبتیں سمیٹتے ہوئے واپس چلے گئے
مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے آئے سکھ یاتری محبتیں سمیٹتے ہوئے واپس چلے گئے
لاہور (خصوصی نامہ نگار) بابا گورونانک دیوجی کے 544 ویں جنم دن کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے آئے سکھ یاتری محبتیں سمیٹتے ہوئے بھارت واپس چلے گئے۔ روانگی کے موقع پر یاتریوں کے لیڈر سردار بلویندر سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت پاکستان نے ہمارے گوردواروں کی تعمیر وترقی اور سکیورٹی کے لئے جو اقدامات کئے وہ شاید پوری دنیا میں آج تک نہیں ہوئے، سکھ قوم اور اقلیتوں کو پاکستان میں آج جو مذہبی آزادی، عزت و تحفظ حاصل ہے، تمنا ہے بھارت پاکستان کے تعلقات میں مزید بہتری آئے، سردار منموہن سنگھ خالصہ نے کہا یہاں آکر اپنائیت کا احساس ہوتا ہے، ہمیں یہاں خصوصی عزت و پیار دیا گیا۔ ہمیں سکیورٹی سمیت کوئی مسئلہ درپیش نہیں آیا۔ ڈپٹی پارٹی لیڈر سردار جسویر سنگھ نے کہا وزیراعظم میاں نوازشریف کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ویز ہ پالیسی پر نظرثانی کے فیصلے پر ہم میاں نوازشریف اور حکومت پاکستان کے بے حد شکر گزار ہیں۔ ویزہ پالیسی میں نظرثانی اور بہتری لانے کے ان اقدامات سے دونوں ہمساےہ ممالک کے درمیان اختلاف میں کمی آئے گی اور تعلقات مزید بہتر ہونگے جس سے ملکی تجارت کو فروغ ملے گا۔
سکھ یاتری واپس
سکھ یاتری/واپس