مکرمی ! میں فیکٹری میں ملازمت کر رہا تھا تو میں نے گھر کے ضروری معاملات چلانے کی غرض سے کسی بندے سے 18 ہزار روپے رقم ادھار حاصل کر لی تھی مگر فیکٹری والوں نے لوڈشیڈنگ کے باعث فیکٹری بند کرنے کے ساتھ ساتھ تنخواہ بھی دینا گوارہ نہیں کی۔ مجھ سمیت 22 مزدوروں کی چُھٹی کروا دی جس کی وجہ سے میری پریشانی میں اضافہ ہو گیا۔ میں نے جس شخص سے ادھار کی رقم حاصل کی تھی وہ بھی مجھے پریشان کرنے لگا کچھ دنوں کے بعد اس شخص نے بغیر سوچے سمجھے میری عزت کو برباد کر دیا قانونی کارروائی کرا کے مجھے پولیس نے گرفتار کر کے ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ بھجوا دیا وہاں تین ماہ گزرنے کے بعد میری ضمانت ہوئی اب میں پریشانی کے عالم میں عدالت کی پیشی بھگت رہا ہوں اب مجھے ۔ اگر کوئی مسلمان صاحب حیثیت یا مخیر بھائی میرے اوپر عدالتی کیس کی رقم مبلغ 18 ہزار روپے ادا کر دیں تو میں اس نیکی کے کام کی رقم اپنی تنخواہ کے وقت واپس کرنے کا پابند رہوںگا یا نیکی سمجھ کر مجھے رقم معاف کر دیں ۔ (عبدالحمید ۔ چک نمبر 338 گ ب ٹوبہ ٹیک سنگھ، اکاﺅنٹ نمبر حبیب بینک برانچ کوڈ 0169-7900092001 فون 0302-6935649)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024