پرویز رشید نے اے این پی کی راہ ا ختیار کرلی بہتر ہے مسلم لیگ (ن) میں آجائیں:تحریک طالبان
پرویز رشید نے اے این پی کی راہ ا ختیار کرلی بہتر ہے مسلم لیگ (ن) میں آجائیں:تحریک طالبان
اسلام آباد (اے این این) کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ پرویز رشید نے اے این پی کا راستہ اختیار کرلیا ہے، بہتر ہے وہ مسلم لیگ (ن) میں واپس آجائیں جبکہ نجی ٹی وی کے مطابق نامعلوم مقام سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے طالبان ترجمان شاہد اللہ شاہد نے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے اس بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ قبائلی علاقوں میں موجود غیر ملکی پاکستان کی رٹ کیلئے چیلنج ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پرویز رشید عوامی نیشنل پارٹی کا موقف دہرا رہے ہیں، بہتر ہے وہ اے این پی کا راستہ اختیار نہ کریں، وہ طالبان کو اکسا رہے ہیں۔
شاہد اللہ شاہد