فلپائن: شہرہ آفاق گلوکار فریڈی ایگوئلر نے اسلام قبول کرلیا
منیلا (این این آئی)فلپائن کے شہرہ آفاق گلوکار فریڈی ایگوئلر نے اسلام قبول کر لیا۔ 60 سالہ فریڈی نے گزشتہ روز دارالحکومت مینلا میں اپنے مسلمان ہو نے کا اعلان کیا۔ فریڈی نے اپنی 16 سالہ گرل فرینڈ سے شادی کا اعلان بھی کیا اور بہت جلد وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔ فریڈی کا کہنا ہے کہ انہیں 2001ء سے اسلام میں گہری دلچسپی تھی اور انہوں نے اسلا م کا گہرا مطالعہ کیا ہے۔ فریڈی نہ صرف فلپائن میں بلکہ بین الااقوامی شہرت بھی رکھتے ہیں اور اب تک لاتعداد گیت تخلیق کر چکے ہیں۔