تحر یک انصاف کا ڈرون حملوں کیخلاف عالمی عدالت انصاف جانے کا فیصلہ
لاہور (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کا ڈرون حملوں کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جانے کا فیصلہ‘ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر وکلاء کی ٹیم نے کیس کی تیاری بھی شروع کر دی‘ تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے بھی عالمی عدالت انصاف میں جانیکی تصدیق کر دی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنمائوں اور خیبر پی کے حکومت سے مشاورت کے بعد ڈرون حملوں کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جانیکا فیصلہ کیا اور اس کیلئے وکلاء کی ٹیم بھی تشکیل دیدی گئی ہے جو کیس تیار کر رہی ہے جبکہ تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے بھی عالمی عدالت انصاف میں جانیکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ڈرون حملوں کی بندش تک چین سے نہیں بیٹھے گی اور اس کیلئے ہم عالمی عدالت انصاف میں جانے کیلئے تیار ہیں۔