13 وارداتیں، 62 لاکھ کی نقدی و سامان لوٹ لیا، 3 کاریں، 8 موٹر سائیکلیں چوری
لاہور+ فیروزوالہ (نامہ نگاران) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے 13 وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے 62 لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ فیروزوالا میں ڈکیتی مزاحمت پر گولی لگنے سے زخمی ہونیوالا سکیورٹی گارڈ دم توڑ گیا۔ ڈاکوئوں نے ڈیفنس بی کے علاقہ میں کار سوار اشفاق اور اس کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر13لاکھ روپے مالیت، شالیمارکے آفتاب خان کے گھر گھس کر 12لاکھ روپے مالیت، وحدت کالونی کے علاقہ میں رشید اور اس کی فیملی سے 10لاکھ روپے، نواب ٹائون کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے ذیشان اور اس کی فیملی سے 7لاکھ روپے، شفیق آباد میں علامہ یوسف اور اسکی والدہ سے5 لا کھ روپے، لٹن روڈ میں کامران کی فیملی سے 3لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوئوں نے فیصل ٹاؤن میں عدنان سے 3لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون، ساندہ میں اشر ف سے 2لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون، ہنجروال میں عاصم سے 1لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون، نواب ٹائون میں تبسم سے 1لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون، سبزہ زار میں عاصم سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون، اسلام پورہ میں تنویر شریف سے موٹر سائیکل، ہزاروں روپے نقدی و موبائل فون، کاہنہ میں اشفاق سے 60 ہزار روپے، موٹر سائیکل اور موبائل فون، ستوکتلہ میں آصف سے 40ہزار روپے اور موبائل فون ،کاہنہ میں بشارت سے 44ہزار روپے اور موبائل فون، مسلم ٹائون میں آفتاب سے 30ہزار روپے اور موبائل فون، ٹائون شپ میں ڈاکٹر مبشرسے 30ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے ماڈل ٹاون سے حارث، ٹائون شپ سے شیراز، شما لی چھائونی سے قاسم کی کاریں جبکہ ہربنس پورہ سے قیصر، پرانی انارکلی سے افنان اور شیخ حسین ،فیکٹری ایریا سے وسیم، باٹا پور سے سرور عامر، شمالی چھائونی سے بلال کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔ ادھر لاہور روڈ پر چٹھہ کالونی (بیگم کوٹ) کے قریب ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر ڈاکوئوں کی گولی لگنے سے زخمی ہونیوالا 40 سالہ سکیورٹی گارڈ رحمت علی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے ایک سٹور میں گھس کر ڈکیتی کرنے کی کوشش کی مگر سکیورٹی گارڈ رحمت علی نے ایک ڈکیت پکڑ لیا۔ اسکے دوسرے ساتھی نے گولیاں مار کر اسے شدید زخمی کر دیا۔