شادی کی تقریبات: وقت کا پابندی نہ کرنے، ون ڈش کی خلاف ورزی پر وہاب ریاض کیخلاف مقدمہ
لاہور (نامہ نگار) گارڈن ٹائون پولیس نے شادی کی تقریبات پر وقت کی پابندی اور ون ڈش کی خلاف ورزی پر کرکٹر وہاب ریاض کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ گارڈن ٹائون پولیس کو ضلعی حکومت کے انسپکٹر عامر نے درخواست دی تھی کہ وہاب ریاض کی شادی کی تقریبات کے دوران 10بجے وقت کی پابندی کی خلاف ورزی کی گئی اور تقریب میں ایک سے زائد کھانے بھی دیئے گئے۔ اس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔