خودکش بمباروں کے داخلے کی اطلاع‘ لاہور پولیس کا سرچ آپریشن جوتے پالش کرنیوالوں سمیت 35 مشکوک افراد پکڑ لئے
خودکش بمباروں کے داخلے کی اطلاع‘ لاہور پولیس کا سرچ آپریشن جوتے پالش کرنیوالوں سمیت 35 مشکوک افراد پکڑ لئے
لاہور(نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت مےں خود کش بمباروں کے داخلے کی اطلاع کے بعد پولےس کی بھاری نفری نے مختلف مقامات پر سر چ آپرےشن کے دوران 35 مشکوک افراد کو حراست مےں لےکر تفتےش شروع کردی جبکہ12 افراد کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دےا گےا ۔ب تفصیلات کے مطابق خود کش بمبار کی اطلاع کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولےس نے بھاٹی گےٹ ،نولکھا ،رائے ونڈ،ستوکتلہ ،چوہنگ ،گرےن ٹاﺅن،ٹاﺅن شپ ،اقبال ٹاﺅن،وحدت روڈ ،مناواں ،ہربنس پورہ ڈےفنس سمےت دےگر علاقوں مےں سر چ آپرےشن کے دوران35 مشکوک افردکو حراست مےں لےا۔ گرفتار ہونے والوں مےں اکثرےت قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہے جن کے پاس کوئی شناختی کارڈ ےا شناختی دستاوےزات موجود نہےں تھےں ۔ ان مےں بےشتر جوتے پالش ،چنے فروخت کرنے والے ،ہوٹلوں مےں ملازمت کرنے والوں کی بتائی جاتی ہے جبکہ 12بارہ افراد کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دےا گےا ۔ تاہم اس سلسلہ مےں ڈی آئی جی آپرےشنز رانا عبدالجبار نے کہا کہ شہر مےں ممکنہ دہشت گردی کے پےش نظر سر چ آپرےشن کےا جارہا ہے شناخت کے بعد بےشتر افراد کو چھوڑ دےا گےا جبکہ بعض مشکوک افراد سے تفتےش کی جارہی ہے جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کی جارہی ہے ۔