غربت: پاکستان کو اقتصادی شرح افزائش 7 فیصد تک بڑھانا ہوگی: ایشیائی بینک
اسلام آباد (این این آئی) ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں غربت کا مقابلہ کرنے کے لئے اقتصادی شرح افزائش سات فیصد تک بڑھانا ہوگی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سیاسی اور اقتصادی اتار چڑھائوکے باوجود معاشی اعداد و شمار میں کچھ بہتری ہوئی ہے تاہم غربت کی شرح ابھی بھی زیادہ ہے، بینک کے مطابق غربت میں کمی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے پاکستان کو سالانہ سات فیصد معاشی ترقی کی ضرورت ہے، رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تیرہ سال کے دوران فی کس آمدنی میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔