مسلم لیگ ن بلدیاتی انتخابات میں کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھے گی: چودھری نواز
کاہنہ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءلاہور کے نائب صدر چودھری نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)جنرل الیکشن کی طرح بلدیاتی انتخابات میں بھی کامےابیوں کا تسلسل برقرار رکھے گی ہماری قیادت کے جذبہ خدمت نے عوام کو اپنا گرویدہ بنا یا ہوا ہے عوا کو اپنے روشن کل کے لیے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے سوا کسی پر اعتماد نہیں نواز شریف اور شہباز شریف کی زندگی کا ایک ایک پل اپنے وطن اور ہم وطنوں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف ہے ۔