چین: خواتین باڈی گارڈز کی اہم ذمہ داری نبھانے کیلئے تربیت شروع کر دی
بیجنگ (اے پی پی) چین میں خواتین نے حقیقی زندگی میں باڈی گارڈز کی اہم ذمہ داری نبھانے کیلئے تربیت حاصل کرنا شروع کر دی ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ خواتین اس ہم ذمہ داری کو نبھانے کیلئے ٹریننگ کے سخت مراحل سے گزر رہی ہیں۔ اس سے قبل باڈی گارڈ بننا سخت جان مردوں کا پیشہ سمجھا جاتا تھا لیکن اب چینی خواتین نے اس میدان میں آکر دعویٰ کیا ہے کہ وہ اچھے اچھوں کو خاک چٹا سکتی ہیں۔ جدید ہتھیاروں کے استعمال میں ماہر بلا کی پھرتیلی اور سخت جان ان خواتین کا کہنا ہے کہ وہ سیکیورٹی کے شعبے میں مردوں کی اجارہ داری کو ختم کرنا چاہتی ہیں۔