برطانیہ: پالتو بلی نے بطخ کے تین بچوں کو گود لے لیا
لندن (نیٹ نیوز) بطخ اور بلی کبھی بھی اچھے دوست ثابت نہیں ہو سکتے لیکن برطانیہ میں پالتو بلی اور بطخ کی کہانی بالکل مختلف ہے۔ جہاں بلی نے بطخ کے تین بچوں کو گود لے کر ان کی پرورش کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ ان ننھے بطخ کے بچوں کو جنم دینے کے بعد ان کی ما ں نے لاپروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی طرف بالکل بھی توجہ نہ دی، جس کے بعد یہ بلی ان بچوں کوان کی ٹوکری میں سردی سے محفوظ رکھ کر اپنے بچوں کی طرح پیار کرتی ہے۔