تمام سیاسی جماعتیں امن کو اپنی پہلی ترجیح بنائیں: ملی مجلس شرعی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)ملی مجلس شرعی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ویزا ختم کرنے کی حکومتی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے اسے پاکستان کی نظریاتی سرحدوں پر حملہ قراردیا ہے اور کہا ہے کہ ویزہ ختم کرنے کا اعلان بھارتی جاسوسوں کو پاکستان میں دہشت گردی کی کھلی چھٹی دینا اور کشمیریوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانا ہے۔گذشتہ روز ایک اججلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملی مجلس شرعی کے صدر مفتی محمد خان قادری، سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد این ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،مولانا راغب حسین نعیمی،قاری یعقوب سمیت دیگر نے کہا کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں امن کو اپنی پہلی ترجیح بنائیں۔