قبائلی علاقوں میں مدارس پر ڈرون حملے لمحہ فکر یہ ہیں: احمد لدھیانوی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہاکہ حکومت ڈرون حملوں پر زبانی احتجاج کے بجائے عملی اقدام اٹھائے،ڈرون حملوں کے جاری رہنے تک ملک میں قیام امن کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا،قبائلی علاقہ سے بڑھ کر اب مدارس کو بھی نشانہ بنانا شروع کردیاہے جو انتہائی تشویش ناک ہے،چند ڈالروں کے عوض اپنے شہریوں کا خون بہتا نہیں دیکھ سکتے بیرونی اشاروں پر کسی کو ملک میں دہشت گردی کی اجازت نہیں دی جاسکتی،فرقہ واریت کے خاتمہ کے لیے شیعہ سنی رہنماوں کو پارلیمنٹ یا اسلامی نظریاتی کونسل میں طلب کرکے سخت قانون سازی کی جائے،راولپنڈی سانحہ قومی سانحہ ہے،دہشت گردوں کو عبرت ناک سزادی جائے حکومت ڈرون حملوں پر سابقہ پالیسی پر کام کررہی ہے،زبانی احتجاج کے علاوہ کچھ نہیں،سرتاج عزیز کے بیان اور اس کے بعد کے پی کے میں مدرسہ کو ڈرون سے نشانہ بنا نا حکومتی سنجیدگی کا منہ بولتاثبوت ہے۔