تحریک انصاف کا نٹیو سپلائی بند کرنیکا اقدام آئین کی خلاف ورزی ہے: لطیف کھوسہ
لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کیلئے منتیں کر نے سے بہتر ہے نوازشر یف اور عمران خان سارا ملک اور اپنی اپنی حکومتیں ان کے حوالے کردیں‘ مجھے تو اس حکومت کا کوئی وژن ہی نظر نہیں آرہا‘ تحریک انصاف کا دھرنا دیکر نٹیو سپلائی بند کر نیکا اقدام آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔ ملک میں اس وقت اتحاد کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ ایک انٹرویو میں لطیف خان کھوسہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کا کام تھا کہ وہ اس کام کو ڈپلومیٹک انداز میں سرانجام دیتے‘ کل اگر سندھ حکومت ایئرپورٹس کو بند کردیتی ہے اور پھر بلوچستان حکومت گودار بندرگاہ کو بندکرنیکی دھمکی دیتی ہے تو پھر یہ وفاق کیلئے چلینج ہوگا۔