سنی اتحاد کونسل ’’امریکی غلامی نامنظور‘‘ مہم چلائے گی: صاحبزادہ حامد رضا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے اعلان کیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل ’’امریکی غلامی نامنظور مہم‘‘ چلائے گی، امریکہ سے عوامی نفرت کو منظم کر کے حکمرانوں کو امریکہ نواز پالیسیاں ختم کرنے پر مجبور کریں گے۔ ممبران پارلیمنٹ ڈرون حملوں پر احتجاج کے لیے امریکی سفارتخانے کے سامنے دھرنا دیں، شیر کے نشان پر ووٹ لینے والے امریکہ کے سامنے گیدڑ بن چکے ہیں۔ ڈرون کے بدلے بے گناہ انسانوں کو مارنا کون سی شریعت ہے۔ ڈرون حملوں کے خلاف دھرنے دینے والے دہشت گردوں کے خلاف دھرنا کیوں نہیں دیتے۔