’’ویزا پابندیاں‘‘ وزیراعظم کے بیان سے کشمیریوں کی دل آزاری ہوئی: وسیم اختر
لاہور (ثناء نیوز) رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر وسیم اختر نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں میں بے گناہوں کی ہلاکت پر احتجاج کرنے والے محب وطن اور عوام کے ہمدرد جبکہ ان پر تنقید کرنے والے قوم کو بزدلی کا سبق پڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا بھارت کے ساتھ ویزے کی پابندی کا خاتمہ کی تجویز سے کشمیریوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔