فوڈ سیفٹی آفیسرز کی کارروائیاں محدود، ہوٹل مالکان کوکھلی چھوٹ
لاہور ( نیوز رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے فوڈ سیفٹی آفیسرز کی کاروائیاں دن تک محدود ہو کر رہ گئیں شام اوررات گئے اور صبح سویرے کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے اور ہوٹلز کی مانیٹرنگ اب تک نہ ہوسکی اور نہ ہیکسی بھی فوڈ سیفٹی آفیسرز نے سرپروائز وزٹ کی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران صرف دن اور دو پہر کے وقت ہی فیکٹریوں ہوٹلز اور کھانے کے مرکز کی چیکنگ کرتے ہیں مگر رات کو 8 بجے کے بعد سے لے کر صبح لاہور میں ہونے والے ناشتوں اور پکوان کو چیک نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے لاہور ی مختلف کیمیکل والا کھانے کھانے پر مجبور ہیں۔ اس صورت حال میں ریڑھیوں اور چھوٹے ہوٹلز شہریوں کو غیر معیاری کھانا فراہم کرنے اوردونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں ۔