عالم اسلام کی واحد ایٹمی طاقت کی بے بسی افسوس ناک ہے: ساجد میر
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ عالم اسلام کی واحد ایٹمی طاقت کی بے بسی افسوسناک ہے، نائن الیون سے قبل پاکستان میں کوئی خودکش حملہ نہ تھا۔ سعودی عرب کے دورے سے واپسی پر ائیر پورٹ پر میڈیا اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈرو ن حملوں کی وجہ سے پاک امریکہ تعلقات مزید پیچیدہ ہورہے ہیں۔ قومی سلامتی اورخود مختاری کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ دیانتدار قیادت اور اسلامی نظام پاکستانی معیشت کو اپنے قدموں پر کھڑا کرسکتا ہے۔