محکمہ صحت ‘ڈرگ انسپکٹر کی عدم توجہ ‘کینسر کی ادویات کی مصنوعی قلت
لاہور(نیوزرپورٹر)محکمہ صحت پنجاب اور ڈرگ انسپکٹرز کی عدم توجہ سے کینسر کی ادویات کی مصنوعی قلت پیدا ہوگئی ہے لاہور سمیت دیگر شہروں میں مریض دوائی کے لئے خوار ہونے لگے۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے سات کمپنیوں کوCyclophosmamide اور Doxorubaicin درامد کرنے کی اجازت دے رکھی ہے مگر کوئی بھی اسے درآمد نہیں کر رہا جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے غیر معیاری اورغیر درج شدہ ادویات پاکستان لائی جا رہی ہیں جبکہ منافع خور اسے پانچ سے سات سو فیصد قیمت میں فروخت کر رہے ہیں۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی بھی کچھ کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔