نیٹو سپلائی روک کر ثابت کردیا ہم غیر ملکی آقائوں کے غلام نہیں: فضہ ذیشان
لاہور ( خبر نگار) تحر یک انصاف کی رہنما فضہ ذیشان نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف نے نیٹو سپلائی کو روک کر ثابت کر دیا ہے ہم غیر ملکی آقائوں کے غلام نہیں ہیں بلکہ ملکی مفاد، پاکستانی عوام کی آواز اور فیصلوں کو اہمیت دیکر اُس کے مطابق چلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی کو روکنے کو سیاست کا نام دینے والے سیاسی اداکار تحر یک انصاف کے عوامی فیصلوں سے خوف زدہ ہیں کیو نکہ پاکستان کی خود مختاری میں رکاوٹ بننے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا بلکہ قائد عمران خان نے اپنا مو قف عوام کے سامنے واضح رکھتے ہوئے نئے مثال قائم کی ہے ۔