مسائل حل کرنے کے دعوے کرنے والوں نے غریب سے آلو‘ ٹماٹر اور پیاز تک چھین لئے: سعدیہ سہیل رانا
لاہور (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی پر ہمارے قائد عمران خان کا فیصلہ دو ٹوک اور جرأتمندانہ ہے۔ وفاق میں حکمران سیاسی جماعت کو ڈرون حملے پر بہتر طریقے سے مذمت بھی نہ کرنی آئی۔ جو لوگ مسائل حل کرنے کے دعوے کرکے اقتدار میں آئے تھے‘ انہوں نے غریب سے آلو‘ ٹماٹر اور پیاز تک چھین لیا۔ مسلم لیگ (ن) نے مہنگائی کے اس قدر جھٹکے دیئے ہیں کہ عوام کے ہوش اڑ گئے ہیں۔ ملک کے مسائل حل کرنا ان حکمرانوں کے بس کی بات نہیں۔ ہماری قیادت ہی امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کی جرأت رکھتی ہے۔