مغربی لندن کے علاقے وکنگھم سے تعلق رکھنے والی دوشیزہ سمیعہ کریم نے حجاب پہن کربرطانوی پارلیمنٹ میں خطاب کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔
برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق سولہ برس کی سمیعہ برطانوی پارلیمانی تاریخ کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے حجاب پہن کر پارلیمنٹ کےڈسپیچ باکس سے خطاب کرنے کا اعزازحاصل کیا۔ برطانوی یوتھ پارلیمنٹ کی رکن سمیعہ کریم بیالوجی، کیمسٹری، ریاضی اورتاریخ کی طالبہ ہیں۔ یوتھ پارلیمنٹ نے اپنا سالانہ اجلاس ایوان زیریں کے چیمبرمیں منعقد کیا۔سمیعہ کا کہنا تھاکہ حجاب پہننا ان کا اپنا انتخاب ہے، جمہوری طریقہ کار کے مطابق منتخب ہونے والے یوتھ پارلیمنٹ کے اراکین گیارہ سے اٹھارہ سال کی عمر کے ہوتے ہیں اور یہ نوجوان نسل کی سوچ کوحکومت تک پہنچاتے ہیں۔