آج کا دن مشکل ترین حالات میں بھی حق و صداقت کا پرچم بلند رکھنے اور اس کیلئے اپنی جان کی قربانی تک دینے کا درس دیتا ہے.نوازشریف
یوم عاشور پر لاہور سے جاری بیان میں میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ یوم عاشور پر سانحہ کربلا کے فکروفلسفہ کو سمجھنے اور حضرت امام حسین رضی اللہ تعلی عنہہ اور ان کی رفقاء کے کردار کو عملی زندگی میں اپنانے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ سانحہ کربلا توحید،انسانی مساوات اور حکمرانی کے لیے عوام کی تائید و حمائیت کے اصول کی پاسداری کرنے اور اس راہ میں جرات و ہمت ،عزم و استقامت کا لازوال استعارہ ہے۔انھوں نے کہا کہ نواسہ رسول اور آپ کے جانثار رفقاء کی شہادت اسلامی اتحاد و اتفاق کا سبق دیتی ہے۔میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ اسے فتنہ و فساد اور دہشت گردی کا موقع بنا لینا اسلام کے امن و آشتی کے زریں اصولوں اور فلسفہ حسین کے قطعا منافی ہے