مکرمی! دنیا میں ہر انسان کسی نہ کسی عقیدے پر یقین رکھتا ہے، یہ فطری ضرورت ہے۔ عقیدہ خیر کی تلقین کرتا ہے اسی لئے انسان اس کو تسلیم کرتا ہے۔ خیر.... کسی انسان کا اپنی سوچ و عمل سے دوسرے انسان کو نقصان نہ پہنچانا، شر.... کسی انسان کو اپنی سوچ و عمل سے دوسرے انسان کو نقصان پہنچانا جبکہ عقیدت: ادب و احترام، وابستگی کا نام، روحانی عقیدت: ذہن کو پاک صاف رکھنا جبکہ عملی عقیدت: اپنے عمل کو خیر کیلئے استعمال کرنا، بہترین انسان کا نام ”خیر“ ہے، بدترین انسان کا نام ”شر“ ہے۔ فیصلہ انسان پر چھوڑ دیا گیا ہے.... عقل و شعور کے استعمال سے عقل نام ہے....چیزوں کے علم جاننے کا، شعور نام ہے.... اچھے برے میںتمیز کرنے کا، انسان کے عمکل میں اگر ”شر“ وہ تو عقیدت برائے نام رہ جاتی ہے، عقیدے میں ”خیر“ کا پیغام نہ ہو تو وہ شیطانیت ہے۔ کسی عقیدہ کے ماننے والے اگر ”شر“ کی سوچ، سازش و عمل میں ملوث ہو جائیں تو عقیدے کی توہین کا باعث بنتے ہیں۔ چاہے ان کا تعلق دنیا کے کسی بھی عقیدے سے ہو۔
(رانا احتشام ربانی پوسٹ بکس نمبر01 جی پی او اوکاڑہ فون 0300-9424927 )
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024