کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے اختتام پرشدید مندی رہی جبکہ لاہور اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رحجان دیکھا گیا۔
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغازمثبت ہوا لیکن مارکیٹ کاروبار کے دوران پہلے ہی سیشن میں مندی کی لپیٹ میں آگئی پہلے سیشن کی مندی دوسرے سیشن میں بھی برقراررہی اور ایک وقت میں انڈیکس سو سے زائد پوائنٹس بھی گر گیا تھا۔ کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس اکیاسی پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار چھ سواڑتالیس پوائنٹس پربند ہوا۔آج مجموعی کاروباری حجم دوکروڑ اکیاسی لاکھ شئیرزرہا۔دوسری جانب لاہورسٹاک مارکیٹ میں بھی کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی رہی اور ایل ایس پچیس انسٹھ پوائنٹ کی کمی کے ساتھ دوہزار نو سو ننانوے پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں سو کمپنیوں کے گیارہ لاکھ چھبیس ہزار تین سو اڑسسٹھ حصص کا کاروبار ہوا۔ چھ کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ، بیس کے حصص میں کمی جبکہ چوہتر کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔