اسلام آباد(خبرنگار)جاز کیش نے چھوٹے کاروباری مالکان کو ادائیگی کے عمل کو آسان بنانے کے لئے پیمنٹ وایا لنک فیچر متعارف کروا دیاگیایہ فیچر جاز کیش کے تقریبا تین لاکھ مرچنٹس کے لئے ان کی ٹرانزیکشنز کو منظم کرنے اور ان کے مجموعی تجربے کو بڑھانے کیلئے تیار کیا گیاہے جا کیش کے چیف پروڈکٹس آفیسر عامر آفتاب نے کہاہے کہ پیمنٹ وایا لنک کے آغاز کا مقصد صارفین کے لئے کاروباری ٹرانزیکشنز کو آسان بناناہے آج کی ڈیجیٹل معیشت میں جہاں ہر سکینڈ قیمتی ہے،وہاں ادائیگی کے ایک ایسے طریقہ کار کی طلب زور پکڑ رہی ہے جو عالمی اور مقامی ٹرایکشنز کے عمل کوآسان اور تیز بنائے(پیمنٹ وایا لنک)کاروباری اور صارفین دونوں کے لئے ادائیگی کے عمل کو آسان اور بہتر بناتاہے ادائیگی کے آن لائن طریقے کے ذریعے لوگ ای میل، ایس ایم ایس یا دیگر چینلز کااستعمال کرتے ہوئے پرسنلائزڈ لنک کے ذریعے کلائنٹس سے ادائیگی کی درخواست کرسکتے ہیں۔
جاز کیش نے پیمنٹ وایا لنک فیچر متعارف کروا دیا
May 25, 2024