Waqt News
Saturday | June 10, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • انگلینڈ میں ویک اینڈ پر شدید گرمی کا خدشہ
  • سمندری طوفان کا خطرہ، کراچی کے ساحلوں پر دفعہ 144 نافذ
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی
  • سعودی عرب نے نیا ویزا متعارف کرا دیا
  • کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا

جیسے آئے ویسے ہی چلے گئے

May 25, 2023 5:45 AM, May 25, 2023
  • ضیاءالرحمن ضیا
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
جیسے آئے ویسے ہی چلے گئے

ضیاء الرحمن ضیاء

www.ziarehman.com

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد۹مئی کو انتہائی افسوس ناک واقعات پیش آئے جن میں عمران خان کے چاہنے والوں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ سرکاری املاک کو جلانے کے ساتھ ساتھ نجی املاک کو بھی تباہ کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے خصوصی طور پر فوجی تنصیبات اور افواج پاکستان سے وابستہ افسران اور دفاتر کو نشانے پر رکھا ، کور کمانڈر اور جی ایچ کیو پر بھی حملہ کیا اور نقصان پہنچانے کی کوشش کی ۔اس کے علاوہ انہوں نے جناحہاؤس کو بھی جلایا اور غریب عوام کے رکشے اور ایمبولینس تک جلا ڈالی۔ 

انگلینڈ میں ویک اینڈ پر شدید گرمی کا خدشہ

ہماری قومی سیاست میں ۹ مئی کے واقعات ایک بہت بڑا موڑ ثابت ہوئے اور اس کے بعد تحریک انصاف جو ناقابل شکست سمجھا رہی تھی اور جس کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہو رہا تھا اس کے رہنما اسے چھوڑنے لگے ایک کے بعد ایک خبر آنے لگی ، صبح شام رہنماؤں کی تحریک انصاف چھوڑنے کے خبریں گردش کرنے لگیں ،صبح خبریں سنیں تو معلوم ہوتا تھا تین چار رہنما تحریک انصاف کو چھوڑ چکے ہیں شام کو خبر یں سنتے تو معلوم ہوتا کہ اتنے  رہنما تحریک انصاف کو چھوڑ چکے ہیں ایسے رہنماؤں نے تحریک انصاف کو چھوڑنا شروع کر دیا جنہیں ٹکٹ بھی مل چکے تھے ۔ اب رفتہ رفتہ سینئر رہنماؤں نے بھی تحریک انصاف کو چھوڑنے کے اعلانات شروع کر دیے ہیں جن میں تادم تحریر ڈاکٹر شیریں مزاری اور فیاض الحسن چوہان سرفہرست ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو صبح شام عمران خان اور پی ٹی آئی کے گن گاتے تھکتے نہیں تھے۔ عمران خان کا ہر دم دفاع کرتے تھے اور ان کے مخالفین پر شدید تنقید بھی کرتے تھے اور بد تمیزی اور بد تہذیبی تک اتر آتے تھے۔

سمندری طوفان کا خطرہ، کراچی کے ساحلوں پر دفعہ 144 نافذ

مگر ان کے ساتھ بھی وہی ہوا جو پی ٹی آئی کے بہت سے بانیان کے ساتھ ہوا کہ انہوں نے تحریک انصاف کی بنیاد رکھی لیکن بعد میں جب دیکھا کہ تحریک انصاف اور خاص طور پر عمران خان اپنے مقاصد پر نہیں چل رہی ہے اور جس چیز کا اعلان کرتے ہیں یا جس بات کا دعوی کرتے ہیں عملی طور پر اس کے برعکس کرتے ہیں اور تحریک انصاف میں عمران خان کے علاوہ کسی کی جگہ نہیں ہے تو انہوں نے تحریک انصاف کو چھوڑ دیا۔ پھر تحریک انصاف کو دھڑا دھڑ ان لوگوں سے بھر دیا گیا جو دوسری جماعتوں سے تھے اور انہیں کبھی فون کال جاتی تھی ان پر دباؤ ڈالا جاتا تھا یا لالچ دیا جاتا تھاتو وہ دوسری جماعتوں کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہو جاتے تھے۔ 

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی

2018 کے انتخابات میں تو لوگوں کو بہت بڑی تعداد میں تحریک انصاف میں شامل کر لیا گیا وہ اس طور پر کہ وہ امیدوار جو آزاد حیثیت سے الیکشن میں منتخب ہوئے تھے انہیں تحریک انصاف میں شامل کرنے کے لیے شدید دباؤ کا سامنا رہا ، ایک دن میں پندرہ بیس لوگ تحریک انصاف کو میں شامل ہو جاتے تھے۔ کہیں جہاز چلتے تھے ، کہیں پیسہچلتا تھا ، کہیں لالچ اور کہیں خوف، یہ تمام عناصر لوگوں کو تحریک انصاف میں شامل ہونے پر مجبور کرتے تھے کیونکہ اس وقت مقصد تحریک انصاف کو اقتدار میں لانا تھا۔ اس لیے تحریک انصاف میں ان لوگوں کو دھڑا دھڑ شامل کیا گیا یہ لوگ مختلف جماعتوں سے تعلق رکھتے تھے اور تحریک انصاف کے ویژن کے بالکل برخلاف تھے ان پر پہلے سے ہی کرپشن کے الزامات تھے جو خود عمران خان نے لگائے تھے، اس کے باوجود انہیں تحریک انصاف میں شامل کردیا گیا۔

سعودی عرب نے نیا ویزا متعارف کرا دیا

ایسا کس نے کیا اور کیوں کیا یہ ایک الگ بحث ہے جس میں پڑے بغیر ہم اپنے موضوع کو جاری رکھتے ہیں کہ اس وقت تو تحریک انصاف کو حکومت میں لانا مقصد تھا جس کی وجہ سے ایسا ہوا ، ان تمام امیدواروں کو تحریک انصاف میں شامل کیا گیا جو الیکشن لڑنا جانتے ہوں یا الیکشن جیتنے کے قابل ہوں ۔ اب جبکہ وہ مقاصد پورے ہو گئے تو تحریک انصاف کو توڑنے کا سلسلہ بھی اسی طرح شروع ہو چکا ہے اسی طرح رہنماؤں کو ڈرا دھمکا کر اور لالچ وغیرہ دے کر تحریک انصاف چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ جو رہنما تحریک انصاف نہیں چھوڑتا اسے گرفتار کر لیا جاتا ہے اور چند روز جیل میں رکھنے کے بعد رہا کیا جاتا ہے اگر وہ تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردے تو رہا ہو جاتا ہے ورنہ  دوبارہ گرفتاری کر لی جاتی ہے۔ اس طرح رہنما جس طرح تحریک انصاف میں آئے تھے اسی طرح تحریک انصاف کو چھوڑ کر جا رہے ہیں یہ انتہائی بزدل لوگ تھے ان کا عمران خان یا پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی دلی لگاؤ یا وابستگی نہیں تھی اپنے لالچ اور عہدوں کے چکر میں یہ تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے جب مقاصد پورے ہو گئے یا پارٹی پر مشکل وقت آیا تو یہ تحریک انصاف کو چھوڑتے چلے جا رہے ہیں۔لہٰذا جماعت وہی کامیاب ہوتی ہے جس میں لوگ ایک مقصد اور ایک سوچ کے ساتھ شامل ہوں۔

کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
ضیاءالرحمن ضیا

ضیاءالرحمن ضیا

مشہور ٖخبریں
  • فارمیشن کمانڈرز کانفرنس اور 9 مئی کی ’سازشی منصوبہ بندی‘

    Jun 09, 2023
  • اب ”صحافت“ کی ساکھ لٹنے کی دہائی کیوں

    Jun 08, 2023
  • پی ٹی آئی کور کمیٹی میں مزید دو ارکان شامل، نوٹیفکیشن جاری

    Jun 08, 2023 | 23:15
  • ملفوظات زرداری 

    Jun 08, 2023
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • انگلینڈ میں ویک اینڈ پر شدید گرمی کا خدشہ

    Jun 10, 2023 | 01:04
  • سمندری طوفان کا خطرہ، کراچی کے ساحلوں پر دفعہ 144 نافذ

    Jun 10, 2023 | 00:39
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی

    Jun 10, 2023 | 00:27
  • سعودی عرب نے نیا ویزا متعارف کرا دیا

    Jun 09, 2023 | 23:19
  • کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا

    Jun 09, 2023 | 23:10
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • فارمیشن کمانڈرز کانفرنس اور 9 مئی کی ’سازشی ...

    Jun 09, 2023
  • اس جہنم سے نکالو

    Jun 09, 2023
  • حقیقی آزادی کے ڈرم

    Jun 09, 2023
  • یہ نہیں ہونا چاہیے تھا!!!!!!

    Jun 09, 2023
  • اب ”صحافت“ کی ساکھ لٹنے کی دہائی کیوں

    Jun 08, 2023
  • 1

    رواں مالی سال کا اقتصادی سروے اور ’میثاقِ معیشت‘ کی ضرورت

  • 2

    شرپسندوں کے خلاف  فوری کارروائی کی جائے 

  • 3

    پنجاب حکومت کا  ’اب گاﺅں چمکیں گے ‘ پروگرام 

  • 4

    ملک بھر میں کاروباری مراکز رات آٹھ بجے بند کرنے کا  حکومتی فیصلہ اور تاجروں کی ...

  • 5

    سعودیہ میں ایرانی سفارت خانہ کھل گیا

  • 1

    جمعة المبارک‘ 19 ذیقعد‘1444ھ‘ 9 جون 2023ئ

  • 2

    جمعرات ، 18 ذیقعد، 1444ھ، 8جون 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • حیرتوں کا اک جہان.... چین 

    Jun 09, 2023
  • بیرون ملک بسنے والے پاکستانی اور ملک کی معاشی ...

    Jun 09, 2023
  • عمران خان ایک بندگلی میں

    Jun 09, 2023
  • قائداعظم کے سپاہی، سراپا شفقت، چاچا بختاوری

    Jun 09, 2023
  • بیسویں گریڈکے اساتذہ کی محرومی

    Jun 09, 2023
  • کچے کے ڈاکو، پکے کے ڈاکو ۔

    Jun 09, 2023
  • 9مئی کیوں ہوا؟ کس نے کیا؟

    Jun 09, 2023
  • چوپٹ راج آخر کب تک؟

    Jun 09, 2023
  • 9مئی کیوں ہوا؟ کس نے کیا؟

    Jun 08, 2023
  • چوپٹ راج آخر کب تک؟ 

    Jun 08, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

     صدقہ کی فضیلت

  • 2

    خواجہ نورالزمان اویسی

  • 1

    پاکستان کی خارجہ پالیسی

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    پاکستان کی خارجہ پالیسی

  • 1

    بالِ جبریل

  • 2

    فرمودہ اقبال

  • 3

    بالِ جبریل

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group