عمران خان اسلام آباد پہنچ گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر پنجاب اور خیبر پختونخوا سے تحریک انصاف کے کارکن اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہیں اور اس وقت عمران خان کا قافلہ اسلام آباد ٹول پلازہ پر پہنچ چکا ہے۔اس سے پہلے عمران خان نے حسن ابدال میں کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ عوام کا سمندر لے کر ڈی چوک آرہے ہیں، میرے ساتھ عوام کا سمندر ڈی چوک آ رہا ہے ، حکومت جب تک الیکشن کی تاریخ نہیں دےگی وہاں سےنہیں جائیں گے۔