پی ٹی آئی لانگ مارچ،کتنے کارکنان شہید ہوئے؟

اسلام آباد:پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ کے پیش نظر حکومت نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کیں ہیں جس کو ہٹا کر پی ٹی آئی کے کارکنان اسلام آباد پہنچنا چاہتے ہیں اور انہی مزاحمتوں کی وجہ سے کارکنان جان سے بھی گئے۔سابق وایر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ہمارے پانچ کارکنان شہید ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ احتجاج ہمارا آئینی حق ہے اور ہم تو الیکشن کی تاریخ لینے آرہے ہیں ۔ہم تو پوچھنے آرہے ہیں کہ الیکشن کروانے ہیں یا نہیں؟انہوں نے کہا کہ ایاز صادق سے ایک نکاتی ایجنڈے پر بات ہوئی انہوں نے کہا کہ ن لیگ الیکشن پر تیار ہے لیکن پیپلز پارٹی انتخابات کے لیے تیار نہیں ہے۔