پاکستان ابھی تک پولیو سے پاک نہ ہوسکا ،شمالی وزیرستان میں ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا

شمالی وزیرستان:شمالی وزیرستان میں ایک اور پولیو کا کیس سامنے آگیا ہے۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق رواں سال پاکستان سے پولیو کا یہ چوتھا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہےکہ اس سال تمام کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
ملک بھر میں انسداد پولیو مہم جاری ہے،ملک بھر میں چار کروڑ 30 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانےکا ہدف رکھا گیا ہے۔واضح رہے افغانستان اور پاکستان وہ دو ملک ہیں جو ابھی تک پولیو فری نہیں ہوئے۔