چئیر مین تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد کب پہنچیں گے؟
اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان تقریبا دو گھنٹے بعد اسلام آباد ڈی چوک پہنچیں گے۔خیبر پختونخواہ سے عمران خان کی سربراہی میں حقیقی آزادی مارچ کو لیڈ کیا جارہا ہے اور آج ہونے والے میں اسلام آباد پہنچے کے بعد کارکنوں سے خطاب کریں گے۔اسلام آباد دھرنے اور احتجاج کی کال 22مئی کو اناونس کی گئی تھی اور اس احتجاج کا مقصد اور مطالبہ نئے انتخابات ہیں۔
تحریک انصاف کے احتجاج کو روکنے کے لئے حکومت نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کیا رہنماوں کی گرفتاریاں ہوئیں اور ملک میں ٹرانسپورٹ سمیت انٹرنیٹ کو بھی بند کیا گیا جبکہ بؑض انٹرنیٹ کمپنیز نے سروسز کو سلو کردیا ہے۔