پی ٹی آئی کے اب تک کتنے رہنما رہا ہوچکے؟
تحریک انصاف کے رہنما و سنیٹر اعجاز چودھری کو گیارہ گھنٹے پولیس حراست میں رہنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔ اعجاز چودھری کا کہنا ہے کہ جیل اور قید نظریات نہیں بدل سکتی۔مسرت جمشید چیمہ،جمشید چیمہ،ڈاکٹر عندلیب عباس اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو پہلے ہی رہا کیا جا چکا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری کو پولیس کی جانب سے ان کے بھائی کی رہائشگاہ ماڈل ٹاون سے گرفتار کیا گیا تھا تاہم عدالتی حکم کے بعد اعجاز چودھری کی رہائی ممکن ہوئی۔ اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت گھبراہت کا شکار ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ فوری الیکشن ہے ہم اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔