اسلام آباد : دن میں سٹریٹ لائٹس آن کیوں؟
مکرمی‘ اہل شہر کو اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں سٹریٹ لائیٹس کے روشنی کے اوقات میں آن رہنے پر حیرانگی اور افسوس ہے ۔دن دیہاڑے سٹریٹ لائیٹس کا آن ہونا بجلی کے ضیاع کا باعث ہے۔ وزیراعظم اور چیئرمین سی ڈی اے کو اس صورتحال کا فی الفور نوٹس لینا چاہیے۔ سورج غروب ہونے سے کافی دیر پہلے سٹریٹ لائیٹس آن کر دی جاتی ہیں جو صبح دیر تک روشن رہتی ہیں۔ سٹریٹ لائٹس صرف اندھیرا چھا جانے پر آن کی جائیں اور صبح نمازفجر کے فوراً بعد بند کر دی جائیں تاکہ بجلی کا ضیاع نہ ہو
( صوفی انوار صدیق و احباب تعمیر ملت ایجوکیشنل گروپ اسلام آباد)