اساتذہ کی نئی بھرتی ؟
مکرمی: اٹک سمیت پنجاب کے کئی اضلاع میں چار سال سے زائد عرصہ گزر گیا ہے۔ محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی نئی بھرتیاں نہیں کی گئی ہیں۔ ہزاروں امیدوار ایم اے بی ایڈ کرکے بیٹھے رہے اور اوور ایج ہو گئے ہیں۔اگر ہر سال خالی آسامیوں پر لگا تار بھرتی کا عمل جاری رہتا تو محرومی کی یہ نوبت نہ آتی۔ وزیر اعلی پنجاب اس طرف توجہ دیں اورفی الفور محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی بھرتی کا عمل شروع کرائیں تاکہ سال ہا سال سے ہزاروں کی تعداد میں خالی آسامیاں پر کی جا سکیں اور سرکاری اسکولوں میں عملے کی کمی پوری کی جا سکے۔ نیز بھرتی کی عمر میں مزید رعایت دی جائے تاکہ اوورایج ہو جانے والے امیدواروں کو با عزت روز گار کا موقع مل کے۔(ارشاد علی اٹک 03005607303 )