Waqt News
Monday | June 27, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • عمران خان کا دورہ لاہور:ضمنی انتخابات کی مہم سنبھال لی
  • کیا پاکستان سعودی عرب سے ادھار تیل کا دورانیہ بڑھا پائے گا؟
  • وزیراعظم نے یوٹیلیٹی سٹورز پر خریداری کیلئے استعمال ہونے والا ون ٹائم پاس ورڈ سسٹم ختم کر دیا
  • منکی پاکس سے صحت کی ہنگامی صورتحال کا خطرہ نہیں. عالمی ادارہ صحت
  • صدر مملکت کی پاکستانی نوجوان احمد نواز کو آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

سیاسی استحکام کی متقاضی سٹیٹ بنک کی مانیٹری پالیسی رپورٹ

May 25, 2022 9:01 AM, May 25, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

سٹیٹ بنک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافے کا ’’مژدہ‘‘ سنا دیا ہے۔ اس اضافے کے ساتھ اب شرح سود 13.75 فیصد ہو گئی ہے۔ سٹیٹ بنک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق عمومی مہنگائی اپریل میں غیرمتوقع طور پر دو سال کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی جو 13.4 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق مہنگائی دیہی اور شہری علاقوں میں مزید بڑھ کر بالترتیب 10.9 فیصد اور 9.1 فیصد ہو گئی ہے جبکہ زری پالیسی کمیٹی مہنگائی‘ مالی استحکام اور نمو کے وسط مدتی امکانات پر اثرانداز ہونے والی تبدیلیوں کی محتاط نگرانی برقرار رکھے گی۔ اس سلسلہ میں مرکزی بنک کا کہنا ہے کہ مانیٹری اور اقتصادی پالیسی سے طلب کو پائیدار کرنا ہوگا۔ مہنگائی کی توقعات اور بیرونی خدشات کم کرنے کی ضرورت ہے۔ سٹیٹ بنک نے حکومت کو آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے اور بجلی‘ پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی واپس لینے کی تجویز پیش کی ہے۔ قائم مقام گورنر سٹیٹ بنک کے بقول بجلی اور پٹرول پر سبسڈی کا خاتمہ لازمی ہے‘ سبسڈی کب اور کیسے ختم کرنی ہے‘ اس پر مذاکرات جاری ہیں۔ 

آزاد کشمیر کابجٹ پیش کردیا گیا،سرکاکری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ کسی ملک کی معیشت کی ترقی اور استحکام کا دارومدار وہاں کی امن و امان اور سیاسی استحکام کی صورتحال پر ہوتا ہے۔ دنیا کے جن ممالک نے اقتصادی ترقی اور خوشحالی کی منازل تیزی سے طے کی ہیں وہاں سیاسی استحکام اور امن و امان مثالی ہوتا ہے اور آئین و قانون کی حکمرانی اور انصاف کی عملداری وہاں سسٹم کو مستحکم بنائے رکھتی ہے چنانچہ وہاں کے عوام بھی مطمئن اور خوشحال زندگی بسر کرتے ہیں۔ ایسی مستحکم معیشت و معاشرت والے زیادہ تر ممالک کا تعلق مغربی و یورپی دنیا سے ہے جو اسی بنیاد پر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہیں۔ بے شک اقوام عالم پر چھائی کورونا کی وباء نے گزشتہ دو اڑھائی سال سے دنیا کے بیشتر ممالک میں اقتصادی ترقی کا پہیہ جامد کر رکھا ہے اور ترقی یافتہ ممالک کی معیشتیں بھی اسکی لپیٹ میں آگئی ہیں تاہم وہ اقتصادی اور سیاسی استحکام کی بنیاد پر کورونا کے درپیش چیلنج سے عہدہ برأ ہونے میں کامیاب ہوئے اور وہ آج بھی اپنی مستحکم معیشت کی بدولت کم وسائل والے ممالک کی مالی معاونت کی پوزیشن میں ہیں اور ’’گلوبل ویلج‘‘ میں موجود عالمی برادری کے کورونا سے سخت متاثر ہونے والے طبقات کو اپنے پائوں پر کھڑا ہونے کے قابل بنا رہے ہیں۔ 

وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے معاشی بحران کا ذمہ دار نیب اور عمران خان کو ٹھہرا دیا

ہمارا یہ المیہ ہے کہ ہمیں کبھی سیاسی استحکام کی شکل دیکھنا ہی نصیب نہیں ہوا اور قیام پاکستان سے اب تک اقتدار کی میوزیکل چیئر پر چھینا جھپٹی اور چور دروازوں سے اقتدار تک رسائی کے مناظر ہی بنتے نظر آتے رہے ہیں۔ بانیانِ پاکستان قائد و اقبال نے تو برصغیر کے مسلمانوں کو جدید اسلامی جمہوری فلاحی معاشرے سے ہمکنار کرنے کے جذبے کے تحت پرامن جمہوری جدوجہد سے تخلیق پاکستان کا خواب شرمندۂ تعبیر کیا تھا اور ہماری منزل بھی اسلامی‘ فلاحی جمہوری پاکستان ہی ہے جس کی جانب ہم شروع دن سے گامزن ہوجاتے تو آج ہمارا شمار بھی مستحکم معیشتوں والے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں ہوتا مگر ہمارا ایک جانب تو شروع دن سے ہی مکار اور متعصب دشمن بھارت سے سامنا رہا اور پھر ہمیں سیاسی قیادتیں بھی ایسی میسر آئیں جن کا مطمح ِ نظر ہی اپنے مفادادت کے حصول و تحفظ کیلئے اقتدار کا حصول تھا۔ ان مفاد پرستوں نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ گٹھ جوڑ کرکے اس وطن عزیز کو سیاسی اور اقتصادی استحکام سے محروم رکھا اور ماورائے آئین اقدامات والی غیرجمہوری حکمرانیوں کے راستے نکالے۔ ملکی معیشت مستحکم نہ ہونے کے باعث ہی حکمران اشرافیہ طبقات کو اس وطن عزیز کو آئی ایم ایف کے شکنجے میں پھنسانے کا موقع ملا جس کے آسیب کے سائے نے پھیلتے پھیلتے آج ہماری معیشت ہی نہیں‘ ہمارے حکمران طبقات اور عوام پر بھی کاٹھی ڈالی ہوئی ہے جس کی ہر کڑی شرط ہماری حکومتوں کو بادل نخواستہ قبول کرتے ہوئے عوام کو مہنگائی کے عفریت کے آگے ڈالنا اور انہیں عملاً زندہ درگور کرنا ہوتا ہے۔ 

دو جولائی کو پریڈ گراونڈ میں احتجاجی جلسہ،عمران خان نے ملک بھر سے شہریوں کو نکلنے کی کال دیدی

گزشتہ 75 سال سے جاری اس گھن چکر نے ملک کی معیشت کی بنیادیں بھی مضبوط نہیں ہونے دیں اور قومی آزادی و خودمختاری کی رمق بھی برقرار نہیں رہنے دی۔ اگر ہمیں بانیان پاکستان قائد و اقبال کی امنگوں اور آدرشوں کے مطابق سیاسی استحکام نصیب ہو جاتا تو خوددارانہ اور آبرومندانہ قومی‘ اقتصادی پالیسیوں کے نتیجہ میں ملکی معیشت بھی مستحکم ہو جاتی اور ہمیں عالمی مالیاتی اداروں سے انکی کڑی شرائط پر قرضوں کی بھیک نہ مانگنا پڑتی۔ مگر ہماری سیاست و معیشت میں موجود مفاد پرست طبقات نے ہماری معیشت و معاشرت کی لٹیا ڈبونے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور سب سے زیادہ افسوسناک یہ صورتحال ہے کہ ہماری قومی سیاسی قیادتوں کو ملکی معیشت اور قومی سیاست کے ساتھ یہ سب کھلواڑ کرنے کے باوجود آج بھی احساس زیاں نہیں ہو پایا اور وہ آج بھی ملک کی سلامتی کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجوں سے بے نیاز ہو کر اپنے اپنے اقتدار کیلئے چھینا جھپٹی کا ماحول گرماتے نظر آرہے ہیں۔ گزشتہ اڑھائی تین ماہ سے اس ارض وطن پر حکمران اشرافیہ اور مقتدر طبقات کی جانب سے آئین و قانون کی عملداری کو گھسیٹتے‘ رگیدتے ہوئے جس طرح اس وطن عزیز کو جنگل کے معاشرے کی جانب دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے اور ملک میں خانہ جنگی کا ماحول بنایا جارہا ہے‘ اسکی بنیاد پر تو مستقبل میں بھی قومی معیشت کے استحکام کا تصور ناپید رہے گا۔ ہمارے سیاسی عدم استحکام کی بدولت ہی ہماری معیشت کو بدترین کساد بازاری کا سامنا ہوا ہے اور سٹاک مارکیٹ آئے روز کریش کرتی نظر آتی ہے جبکہ اس ماحول میں ناجائز منافع خور مافیاز کو بھی باہم گٹھ جوڑ کرکے مصنوعی قلت پیدا کرنے اور عوام پر مہنگائی کا بوجھ لادنے کا موقع ملتا ہے۔ 

شیخ رشید کا اہم ویڈیو پیغام

پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں اسکی خراب اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کے نتیجہ میں ویسے ہی مہنگائی بے لگام بنی رہی ہے جبکہ آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کے نتیجہ میں اٹھنے والے مہنگائی کے سونامیوں نے عوام کو سکھ کا سانس لینے کا بھی موقع فراہم نہیں کیا۔ ان پالیسیوں کے ردعمل میں ہی پی ٹی آئی کے اقتدار کا خاتمہ ہوا جس کے بعد قوم کو توقع تھی کہ نئی مخلوط حکومت قومی معیشت کو سنبھالنے اور عوام کی بدحالی ختم کرنے میں کامیاب ہو جائیگی جس کیلئے نئے حکمرانوں کی جانب سے دعوے بھی کئے جاتے رہے مگر اس حکومت نے معیشت کو تو کیا سنبھالنا‘ اسکے اپنے پائوں کے نیچے سے اقتدار کا قالین پل پل سرکتا نظر آتا ہے اور حکمران جماعتوں کی قیادتیں خود گومگو کا شکار ہیں کہ وہ آئی ایم ایف کی شرائط کی بنیاد پر عوام کیلئے مزید مہنگائی کا باعث بننے والے سخت فیصلے کریں یا اقتدار چھوڑ کر نئے انتخابات کی طرف چلے جائیں۔ 

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن

حکومتی اتحادیوں نے اگرچہ گزشتہ روز باہمی مشاورت کے بعد اسمبلی کی باقیماندہ مدت پوری کرنے کا اعلان کیا ہے اور حکومت کیخلاف پبلک جلسوں‘ لانگ مارچ اور دھرنے کی شکل میں صف آراء پی ٹی آئی کا فوری انتخابات کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے تاہم ملک پر طاری غیریقینی اور سیاسی عدم استحکام کی فضا میں قومی معیشت کا استحکام بھی راندۂ درگاہ بنا نظر آتا ہے جس کے واضح اشارے سٹیٹ بنک کی جاری کردہ مانیٹری پالیسی میں موجود ہیں۔ اس صورتحال میں ملک کو سب سے پہلے سیاسی استحکام سے ہمکنار کرنا ضروری ہے۔ اگر قومی سیاسی قیادتوں اور دوسرے متعلقین نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو ہماری سیاست اور معیشت و معاشرت سمیت سب کچھ ڈوب جانے کا اندیشہ ہے۔ 

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • عمران خان نے رمیض راجہ کو بلاک کردیا؟

    Jun 25, 2022 | 17:07
  • ٹکرّیں مت مارئیے 

    Jun 25, 2022
  • شیخ رشید کا اہم ویڈیو پیغام

    Jun 25, 2022 | 19:46
  • روسی ساختہ میزائل کا یو ٹرن‘ واپس آکر اپنے ہی لانچر سے ٹکرا ...

    Jun 25, 2022 | 12:09
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • کیا پاکستان سعودی عرب سے ادھار تیل کا دورانیہ بڑھا پائے گا؟

    Jun 26, 2022 | 20:38
  • وزیراعظم نے یوٹیلیٹی سٹورز پر خریداری کیلئے استعمال ہونے ...

    Jun 26, 2022 | 19:09
  • منکی پاکس سے صحت کی ہنگامی صورتحال کا خطرہ نہیں. عالمی ادارہ ...

    Jun 26, 2022 | 18:47
  • صدر مملکت کی پاکستانی نوجوان احمد نواز کو آکسفورڈ یونین کا ...

    Jun 26, 2022 | 18:33
  • نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کروانے کے لیے اہم اجلاس

    Jun 26, 2022 | 18:26
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  •  انسدادِ منشیات کے عالمی دن کے موقع پر ڈائریکٹر ...

    Jun 26, 2022
  • اشرافیہ کی شامت  

    Jun 26, 2022
  •  پی ایس ایل سے کمانے والے اور متنازع کے پی ایل!!!!!!

    Jun 26, 2022
  • سپر ٹیکس سے عوام کو کیسے بچایا جائے!!!!!!

    Jun 25, 2022
  • مہناز اکبر عزیز سے ارکان د انیال عزیز کی صحت بارے ...

    Jun 25, 2022
  • 1

    حکومت کا ترمیمی فنانس بل اور مافیاز کے عزائم

  • 2

    نئے بلدیاتی نظام کی منظوری 

  • 3

    بھارتی گجرات میں مسلم کش فسادات  اور مودی کی بریت

  • 4

    قومی معیشت کا بہتری کی جانب سفر

  • 5

    بھارت میں اسلاموفوبیا عالمی برادری ٹھوس کارروائی کرے

  • 1

    اتوار ،26 ذیقعد 1443ھ،26 جون 2022 ء

  • 2

    ہفتہ  ،25  ذیقعد 1443ھ،25 جون 2022 ء

  • 3

    جمعۃ المبارک  ،24  ذیقعد 1443ھ،24 جون 2022 ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ’کسے سچ کہیں، کسے جھوٹ جانیں ‘

    Jun 26, 2022
  • احمد ریاض، بڑا شاعر، عظیم انسان

    Jun 26, 2022
  • دوسرا حملہ

    Jun 26, 2022
  • راجا رنجیت سنگھ کی برسی میں سِکھ یاتری

    Jun 26, 2022
  • حبیب جالب : جہدِ مسلسل کی علامت (4)

    Jun 26, 2022
  •                   غریبوں کی عزت نفس مجروح نہ کریں 

    Jun 26, 2022
  • آب زم زم کا معجزہ

    Jun 26, 2022
  •  پنڈاری

    Jun 26, 2022
  • ’’کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے‘‘

    Jun 26, 2022
  • عادات کے گلاب

    Jun 26, 2022
  • 1

      پانیوں کے درمیاں

  • 2

    صنعتوں پر سپرٹیکس

  • 3

    ٹی کپ

  • 4

    سڑک مرمت کرائی جائے

  • 5

    اور سائل کو جھڑکو مت!

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    عالمگیر پیغام (۳)

  • 2

    عالمگیر پیغام ( ۲)

  • 3

    عالمگیر پیغام (۱)

  • 1

    کامیاب و کامران

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    اتحاد ایمان نظم و ضبط

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    بالِ جبریل

  • 2

    نیا زمانہ نئے صبح و شام پیدا کر 

  • 3

    فرمودہ اقبال

  • 4

    بانگ درا

  • 5

    فرمودہ اقبال

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group