چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک سے پاکستان میں معاشی انقلاب آرہا ہے۔ چینی سرمایہ کاری سے قائم کی گئی ٹیکسٹائل کے دورے کے دوران عاصم سلیم باجو ہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سی پیک کے تحت 13ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے جبکہ منصوبے کے تحت اکنامک زون بن رہے ہیں جن سے ملک میں مزید سرمایہ کاری ہوگی۔عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک کے تحت آ نے والے چینی سرمایہ کاروں کے ویزوں کی مدت بڑھا رہے ہیں جوکہ تین ماہ سے بڑھا کہ دوسال کر دی جائے گی۔اقتصادی راہداری کے منصوبے میں بین الاقوامی معیار کی کمپنیاں سرمایہ کاری کرناچاہتی ہیں۔غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی سہولت دیںگے۔چیئرمین سی پیک نے مزید کہا کہ گوادرجائیں اور دیکھیں آپ کو منصوبے کے ثمرات نظر آئیں گے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024