سعودی اتحاد نے بحیرہ احمر میں حوثیوں کی بارودی کشتی تباہ کر دی
ریاض (شِنہوا) یمن کی جنگ میں شامل سعودی زیر قیادت فوجی اتحاد نے جنوبی بحیرہ احمر میں حوثی ملیشیا کی جانب سے بارود سے بھری کشتی کی مدد سے حملہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ ریاض سے چلنے والے الاخباریہ ٹی وی چینل نے پیر کے روز بتایا ایسے حملوں میں سے بیشتر کو ناکام بنا دیا گیا تھا۔ یہ فریقین کے مابین طے پانے والا رضاکارانہ معاہدہ سٹاک ہوم کی خلاف ورزی ہے۔