وزیراعلیٰ پنجاب نے چاند رات اورعید پر بازاروں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف وزریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عید کے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر مزید فیصلے کئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چاند رات اورعید پر بازاروں اور مارکیٹوں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف وزریوں پر تشویش ہے،عوام کو ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے احتیاط کے دامن کو ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیئے۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وبا کے خلاف حکومتی اقدامات پر عملدر آمد میں ہی شہریوں اور ان کے پیاروں کی حفاظت ہے،شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ عید سماجی فاصلے برقراررکھتے ہوئے منائیں،آج کا وقتی فاصلہ مستقل فاصلوں سے بچائے گا۔اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ہر قدم اپنے عوام کے لیے ہے،احتیاط، حفاظتی تدابیر اورحکومتی اقدامات پر عملدرآمد سے کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملے گی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38