عید کے دوسرے روز بھی مرغی کی قیمت پر قابو نہ پایا جاسکا جبکہ صوبائی وزیر کے ٹولنٹن مارکیٹ کے دورے پر مالکان نے اسی فیصد دکانوں کو تالے لگادئیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر لاہور میں مرغی مہنگی کردی گئی،عید کے پہلے روز مرغی کا گوشت ساڑھے تین سو سے تین سو ستر روپے کلو فروخت کیا گیا۔آج صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے ٹولنٹن مارکیٹ کا دورہ کیا،صوبائی وزیر کے دورے سے پہلے 80 فیصد دکانوں کو تالے لگا دئیے گئے۔واضح رہے کہ عید الفطر سے قبل پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے برائلر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے حوالے سے صوبائی وزیر سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 260 روپے فی کلو مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔اس حوالے سے برائلر ٹریڈرز کا موقف ہے کہ برائلر فارمر سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگی مرغی دکانداروں اور ٹریڈرز کو فروخت کرتے ہیں اور بہانہ یہ بنایا جاتا ہے کہ پیداوار کم ہے ، حکومت دکانداروں کے جرمانے اورچالان کرنے کی بجائے مہنگی مرغی فروخت کرنے والے کنٹرولڈ شیڈ مالکان پر بھی چیک اینڈ بیلنس رکھے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38