صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اضافی فوج مشرق وسطیٰ بھیج رہا ہے تاکہ ممکنہ ایرانی خطرات سے امریکی افواج کو تحفظ دیا جا سکے۔ انھوں نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ان کی استعداد زیادہ تر تحفظ کی فراہمی کی نوعیت کی ہو گی۔قائم مقام وزیر دفاع پیٹ شناہان نے کہا ہے کہ خطے کی اس اضافی فوج میں میزائل کے خدشات سے دفاع کی خاطر ایک پیٹریاٹ بٹالین؛ انٹیلیجنس، نگرانی اور جاسوسی کے لیے ایک مزید طیارہ؛ خطے بھر میں تحفظ کی فراہمی میں بہتری لانے کے لیے انجنیئروں کی تعیناتی اور قوت مزاحمت کے توازن کو بہتر کرنے کے لیے لڑاکا طیاروں کا ایک سکواڈرن شامل ہوگا۔شناہان نے مزید کہا کہ امریکی سینٹرل کمان کے دائرہ کار میں یہ اضافی تعیناتی دفاع کا ایک دانشمندانہ اقدام ہے جس کا مقصد مستقبل کی مخاصمانہ کارروائیوں میں کمی لانا ہے۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024