پاکستان انڈر19کرکٹ ٹیم دورہ سری لنکا میں کل اپنا پہلا میچ کھیلے گی

پاکستان انڈر19کرکٹ ٹیم دورہ سری لنکا میں کل اپنا پہلا میچ ہمبنٹوٹا میں کھیلے گی۔پاکستان اور سری سیریز سے پہلے ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کی ساتھ تصویر بھی بنوائی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان انڈر19ٹیم کو سری لنکا میں سیکیوریٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔سری لنکن بورڈ اور حکومت کی جانب سے سیکیوریٹی کلیئرنس ملنے کے بعد دورہ اس دورے پر پاکستان ٹیم کا سری لنکا جانا ممکن ہوا۔ پاکستان اور سری لنکا کی انڈر19ٹیموں کے درمیان سیریز کے میچز26 مئی سے5جون تک کھیلے جائینگے۔پاکستان کی انڈر19کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ قومی ٹیم کے جاری کردہ نئے شیڈول کے مطابق میچوں کی سیریز کا آغاز 26مئی کو ہو گا جو 5 جون تک جاری رہے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 26مئی، دوسرا میچ 28مئی، تیسرا میچ 31مئی، چوتھا میچ 2 جون جبکہ پانچواں میچ 5 جون کو کھیلا جائے گا۔