ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت پر ڈیری سیفٹی ٹیموں نے منڈی بہاؤالدین میں جعلی دودھ سپلائی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ہے۔خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کرکے دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران گاڑیLES 3825 میں موجود 5000 لیٹردودھ تلف کر دیاگیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ملاوٹی اور جعلی دودھ مافیا کے خلاف خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کرتے ہوئے منڈی بہاؤالدین میں دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی۔مجموعی طور پر 10 ہزار 500 لیٹر دودھ کی موقع پر چیکنگ کی گئی۔ملاوٹی دودھ لے جانے والی گاڑی LES3825 میں موجود 5000 لیٹرملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ چیکنگ کے دوران دودھ میں پانی، بناسپتی گھی اور پاؤڈر کی ملاوٹ پائی گئی۔جعل ساز مافیاپانی سے دودھ کی مقدار بڑھا کر بناسپتی گھی اور پاؤڈر سے گاڑھے پن میں اضافہ کرتا ہے۔جدید لیکٹوسکین مشینوں سے لیس ٹیمیں دودھ میں ہر طرح کی ملاوٹ پکڑنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیری سیفٹی ٹیموں کی جانب سے معیاری دودھ لے جانے والی گاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی جاتی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق روزانہ کی بنیادوں پردودھ سپلائی کرنیوالی گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ملاوٹی اور جعلی دودھ کی روک تھام کا واحد حل پاسچرائزیشن ہے۔تمام ادارواں کے ساتھ مل کر لاہور کو پاسچرائزڈ دودھ کا ماڈل سٹی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق جدید ممالک طرز پر پنجاب میں بھی جلد صرف خالص دودھ فروخت ہو گا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024